DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست غیرمؤثرہونے پر نمٹا دی

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواست غیرمؤثرہونے پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست غیرمؤثر ہونے پر نمٹا دی اورعمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظورکرلی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ان کے مؤکل نے کل ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کردیا جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ بولے کہ پھر تو یہ کیس غیر مؤثر ہو گیا۔

وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں یہ معاملہ زیر التوا ہے، جسٹس محسن اختر نے ٹرائل کورٹس سے رپورٹ مانگی ہے۔

ایڈیشل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ معاملہ اسپیشل جج بینکنگ کا ہے، عدالت نے ایک اور کورٹ کے پاس معاملہ زیر التوا ہونے کی بنا پر درخواست نمٹا دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں