عمران خان شہید پولیس اہلکاروں کےگھرکیوں نہیں گئے؟ مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہید پولیس اہلکاروں کےگھرکیوں نہیں گئے؟
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پہنچے، بتائیں کون سی رکاوٹ تھی؟ عمران خان کارکنوں کے گھر گئے، شہید پولیس اہلکاروں کے گھرکیوں نہیں گئے؟ ابھی بھی18رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اوروفاق کی پولیس کو آمنے سامنے کیا گیا، ان کا مقصد خیبرپختونخوا اور وفاقی پولیس کوگتھم گتھا کرنا تھا، لانگ مارچ ناکام ہونے کے بعد نیوز کانفرنس نہیں کی جاتی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے، عمران خان کی خونی مارچ کی پوری تیاری تھی، عمران خان کی تیاری صرف اسلحہ اور ڈنڈے جمع کرنے پر تھی، مارچ کے شرکا کے پاس اسلحہ تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 4 سال آپ نے اقتدار میں رہ کر عوام کا معاشی قتل کیا ہے، آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط عمران خان نے کیے ہیں، ییٹرول کی قیمت آج بڑھی ہے تو اس کافیصلہ آپ کر کے گئے تھے،
عمران خان شہید پولیس اہلکاروں کےگھرکیوں نہیں گئے؟ مریم اورنگزیب
Tags
تازہ ترین#
Share This

About DMT NEWS HD
تازہ ترین
Tags:
تازہ ترین
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں