پاکستانی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹر بینک میں ڈالر ڈبل سنچری کے قریب
پاکستانی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا ہے۔
آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 51 پیسے مہنگا ہوکر 199 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں تو ڈالر ڈبل سنچری مکمل کرچکا ہے جبکہ رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 38 پیسے تک اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 16.97 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے تک مہنگا ہوا ہے جس سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی 1735 ارب تک کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے اور بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔؎
اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزارت خزانہ اور وزارت تجارت سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ معاشی و تجارتی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کا فیصلہ کریں گے جبکہ متوقع خطاب میں وہ سابق حکومت کے معاشی بحالی کے اقدامات کا بھی ذکر کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم کو امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
Home
انٹر بینک
اوپن مارکیٹ
پاکستانی کرنسی
ڈالر
پاکستانی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹر بینک میں ڈالر ڈبل سنچری کے قریب
پاکستانی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹر بینک میں ڈالر ڈبل سنچری کے قریب
Tags
انٹر بینک#
اوپن مارکیٹ#
پاکستانی کرنسی#
ڈالر#
Share This

About DMT NEWS HD
ڈالر
Tags:
انٹر بینک,
اوپن مارکیٹ,
پاکستانی کرنسی,
ڈالر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں