بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، وزارت خزانہ ، وزارت تجارت سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان شرکت کرینگے۔
اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ معاشی و تجارتی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج معاشی صورتحال پر اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کا فیصلہ کرینگے ، متوقع خطاب میں وہ سابق حکومت کے معاشی بحالی کے اقدامات کا ذکر کرینگے۔
وزیراعظم آج پانی کی صورتحال پر بھی اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں پانی کی شدید قلت اور صوبوں کو تقیسم کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
Tags
اہم خبریں#
پاکستان#
تازہ ترین#
وزیراعظم#
Share This

About DMT NEWS HD
وزیراعظم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں