عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے میری ٹیم کے ہر کام کو ختم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حمایت یافتہ رجیم چینج سےقبل6فیصدشرح نموکےقریب تھے لیکن سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آر او ٹو حاصل کرنا ہے۔ اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کوہاٹ کی عوام کا جلسے میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔جب تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6% کی معاشی شرحِ نموکےحصول کےقریب تھے۔ NRO-2 کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/mPERaXu8Ko
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022
شکریہ کوہاٹ!رات بھرمیں کئےگئےانتظامات کےسرِشام آندھی کی زد میں آنےکےباوجودشہریوں خصوصاًخواتین کی بڑی تعداد میں جلسےمیں شرکت اورملحقہ رستوں پرلوگوں کےہجوم نےاس حقیقت کوتقویت دی ہےکہ ہماری قوم تبدیلئ سرکار کی🇺🇸سازش+امپورٹڈحکومت کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/ENlzmRFVEx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں