DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

عمران خان کوعقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لئے پارلیمنٹ سے نکالے گئے، مریم اورنگزیب

عمران خان کوعقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لئے پارلیمنٹ سے نکالے گئے، مریم اورنگزیب
 
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کوعقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لئے پارلیمنٹ سے نکالے گئے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کو آئین کی بات عقل میں آجاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو عقل کی بات سمجھ میں آتی توعوام دشمن شرائط پر آنکھیں بند کرکے معاہدوں پر دستخط نہ کرتے، عمران صاحب کو عقل ہوتی تو معیشت تباہ، روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی مجروح انا کی تسکین کے لئے روز نت نئے جھوٹ بولتے ہیں، عمران صاحب کو عقل ہوتی تو آپ جیسے ادھارے ترجمان ہوتے؟ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟ توشہ خانہ کی قومی امانت میں خیانت کرتے؟ اپنے چار سال کے 20 ہزار ارب کے تاریخی قرض کی طرح جھوٹ بول کر اپنے گناہوں کا روز بوجھ بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں، جو لوگ خود نہیں گئے، انہیں آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہے، عمران صاحب حقیقت کا ادراک کریں، عوام فیصلہ کرچکے ہیں، اس کے سامنے سرجھکائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران صاحب کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن سے جان چھڑائی جائے، ہم نے چھڑا دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں