DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

مفتاح اسماعیل کا وزارتِ خزانہ سے مستعفی ہونے کا اعلان

 

مفتاح اسماعیل کا وزارتِ خزانہ سے مستعفی ہونے کا اعلان


اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں اپنے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا ہے، میں باضابطہ استعفیٰ پاکستان واپسی پر جمع کرواؤں گا۔


مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ دو بار وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالے رکھنا باعث فخر ہے، پاکستان پائندہ آباد واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ بھی قائد محمد نواز شریف کو پیش کیا۔ اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ قائد محمد نواز شریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری بھی نبھائی۔ اس موقعے پر محمد نواز شریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں