مریم اورنگزیب لندن میں مشکل میں پھنس گئیں
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لندن میں مشکل میں پھنس گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی ٹی آئی کارکنان لندن میں آمنے سامنے آگئے۔
نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب واقع کافی شاپ میں پی ٹی آئی مظاہرین مریم اورنگزیب سے سوالات کرنے لگے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے مریم اورنگزیب کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے مریم اورنگزیب سے اوورسیز ووٹنگ کا حق چھینے پر بھی سوال کیا۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے سیلمان شہباز کی رہائش گاہ پہنچے تھے جس میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق مشاورت کی جانی تھی اور آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی غور کیا جانا تھا۔
اس دوران ن لیگ کی جانب سے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلہ ہو گیا، اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔
میٹنگ کے دوران نواز شریف نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا ہی ہے تو وزیر اعظم کے ساتھ چلے جائیں۔
اسحاق ڈار کی بدھ کو نجی پرواز سے پاکستان کی ٹکٹ کنفرم تھی۔
مریم اورنگزیب لندن میں مشکل میں پھنس گئیں
Tags
تازہ ترین#
تازہ ترین،#
مریم اورنگزیب#
Share This
About DMT NEWS HD
مریم اورنگزیب
Tags:
تازہ ترین,
تازہ ترین،,
مریم اورنگزیب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں