عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان دن 11 بجے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔
“تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ” پروگرام میں پی آئی ٹی بی کی جانب سے طلبہ و طالبات کو مختلف سکلز کی ٹریننگ دی جائیں گی جبکہ دوران تعلیم ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کی ٹریننگز حاصل کر کے طلبا و طالبات کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔
اس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف الحمرا ہال میں تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ شام میں چیئرمین تحریک انصاف مقامی ہوٹل میں علماء و مشائخ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تمام سرگرمیاں میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر کی جائیں گی۔
عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
Tags
تازہ ترین#
عمران خان#
Share This
About DMT NEWS HD
عمران خان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں