گھبرانا نہیں ہے دن رات محنت کرکے حالات بہتر کریں گے، مریم نواز
مریم نواز نے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے دن رات محنت کرکے حالات بہتر کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر یہ جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانی پڑرہی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانی پڑیں۔
انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم کھا کر کھاتی ہوں کہ ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ نہ ہوتا تو ہم مرجاتے مگر قیمتیں نہ بڑھاتے، گھبرانا نہیں ہے دن رات محنت کرکے حالات بہتر کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ کہ گو نیازی گو ہوگیا اور اب وہ ہر جگہ روتا پھر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چار سال سے عمران خان کو بیساکھیوں سے چلنے کی عادت تھی، عمران خان کا چیلنج شہباز شریف نے قبول کیا سب ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام غریب ہوگئے مانیکا اور فرح گوگی امیر ہوگئے، انشا اللہ مہنگائی ختم ہو گی اور لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو پانچ بجے کام چیک کرنے پہنچے ہوتے تھے، حمزہ شہباز پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دینے جارہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کو ووٹ دیں گے، پنجاب کبھی عمران خان کو ووٹ نہیں دیگا۔
Home
اہم خبریں
پاکستان
پاکستان مسلم لیگ (ن)
پیٹرولیم مصنوعات
حمزہ شہباز
شہباز شریف
مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب
گھبرانا نہیں ہے دن رات محنت کرکے حالات بہتر کریں گے، مریم نواز
گھبرانا نہیں ہے دن رات محنت کرکے حالات بہتر کریں گے، مریم نواز
Tags
اہم خبریں#
پاکستان#
پاکستان مسلم لیگ (ن)#
پیٹرولیم مصنوعات#
حمزہ شہباز#
شہباز شریف#
مریم نواز#
وزیر اعلیٰ پنجاب#
Share This

About DMT NEWS HD
وزیر اعلیٰ پنجاب
Tags:
اہم خبریں,
پاکستان,
پاکستان مسلم لیگ (ن),
پیٹرولیم مصنوعات,
حمزہ شہباز,
شہباز شریف,
مریم نواز,
وزیر اعلیٰ پنجاب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں