DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

امپورٹڈ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں، شاہ محمود قریشی

امپورٹڈ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جتنی دیر یہ اقتدار میں رہیں گے ملک کو نقصان ہوتا رہے گا، دس ہفتوں میں ایسا کیا ہو گیا جو ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور مقدمات کو ختم کرنے کیلئے سازش کا حصہ بنے، یہ لوگ مزید اقتدار میں رہے تو ملک دلدل میں پھنستا رہے گا، ہم نے ملک کو روشن کرنے کی کاوشیں کیں، حکمران ملک کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ملک بچانا ہے اور بحرانوں سے نجات دلانی ہے تو عمران خان کو لانا ہو گا۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے نجات کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، پہلی دفعہ چوروں کے ٹولے کو اقتدار پر زبردستی مسلط کر دیا گیا ہے، ملک بھر کے عوام مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں