DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیرخارجہ

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جمعہ کو کانگریس کے پاکستان کاکس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے موسمیاتی تبدیلی، توانائی، صحت، سلامتی اور تجارت پر دوطرفہ تعلقات میں حالیہ رفتار کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر اقتصادی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام، کاروبار سے کاروبار اور پارلیمانی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ بات چیت کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا کہ وہ ملک کے معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو خط لکھیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں