DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

پاک قطر تعلقات اب پائیدار شراکت داری میں بدل چکے ہیں، آرمی چیف

پاک قطر تعلقات اب پائیدار شراکت داری میں بدل چکے ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک قطر تعلقات اب پائیدار شراکت داری میں بدل چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا سرکاری دورہ کیا، آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد سے ملاقات کی، آرمی چیف کی قطر کے نائب وزیر اعظم و دفاعی امور کے وزیر سے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دفاع، سیکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی امور پر بات چیت ہوئی، ملاقاتوں میں علاقائی ماحول پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے مابین مضبوط تاریخی برادرانہ روابط ہیں، پاک قطر تعلقات اب پائیدار شراکت داری میں بدل چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں جانب سے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت اجاگر کی گئی، قطری قیادت نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا، دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں