تیل اور ڈالر پر پچھلی حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کا سامنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تیل اور ڈالر پر پچھلی حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کا سامنا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انقلاب لانا تھا تو چار سال میں لاتے جب تمام ادارے آئینی طور پر ساتھ تھے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ بیرونی سازش سے شروع ہوئے اداروں پر تنقید کی، آپ نے اعتراض کیا بارہ بجے سپریم کورٹ کے دروازے کیوں کھلے اور یہ آپ کی سوچ ہے کہ اگر میں نہ آیا تو فوج اور ادارے تباہ ہوجائے گے ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی عہدہ دائمی نہیں ہوتا اللہ تعالی توفیق دے ہم عوام کا بھلا کریں، مجھے کسی کی ہڈ دھرمی اور انا کی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس ہونے پر قطعاً خوش نہیں ہوں، اڑتالیس گھنٹے تک عوام انتظار کرتے رہے کہ کب مذاکرات کامیاب ہوں گے اور بجٹ پیش ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے لیکن ہڈ دھرمی اتنی بڑھ گئی نہ آئین دیکھا گیا نہ بارہ کروڑ عوام کو دیکھا گیا تاہم ہم نے تمام چیزیں آئین اور قانون کے مطابق کی اور میں خود ایوان کے اندر چلا گیا تھا کہ اسپیکر کو میری یاد ستا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں مفت دوائیاں ملا کرتی تھی جو کہ ختم کردی گئیں تھیں لیکن اب یکم جولائی سے پورے پنجاب میں تمام اسپتالوں مفت دوائیاں ملیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ساڑھے تین سال سیف سٹی کے تیس فیصد کیمرے خراب پڑے ہوئے ہیں، بہت جلد سیف سٹی کے کیمرے بحال کریں گے، کسانوں کے لئے آٹھ ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال اربوں روپے سے بنانے جارہے ہیں اور جلد ہی انہیں انٹرسٹ فری لون بھی دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پی کے ایل آئی منصوبے کو بحال کروانے جارہے ہیں، چولستان میں سولر پینلز کی مدد سے وہاں پانی کے ذخائر بنانے جارہے ہیں اسکے علاوہ لیپ ٹاپ کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ، انٹرا ڈسٹرکٹ روڈ ٹوٹ چکی ہیں، ہم پچاس ارب کی لاگت سے ان سڑکوں کو بنائے گے، فوڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کریں گے، ملتان اور دیگر شہروں انسداد خواتین ہراسگی سینٹرز دوبارہ بحال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا بارہ ہزار اسکو ٹیز خواتین کو دیں گے، صاف دیہات کا منصوبہ لانچ کریں گے پورے پنجاب کو صاف کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تین مہینے دشواریوں کا سامنا کیا لیکن صوبے کی عوام کو بار آور کرانا چاہتا ہوں دن رات عوام کی خدمت کریں گے۔
اس موقع پر حمزہ شہباز نے محکمہ خزانہ اور قانون کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Home
اہم خبریں
پاکستان
تازہ ترین
تیل اور ڈالر
حمزہ شہباز
وزیر اعلیٰ پنجاب
تیل اور ڈالر پر پچھلی حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کا سامنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
تیل اور ڈالر پر پچھلی حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کا سامنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
Tags
اہم خبریں#
پاکستان#
تازہ ترین#
تیل اور ڈالر#
حمزہ شہباز#
وزیر اعلیٰ پنجاب#
Share This

About DMT NEWS HD
وزیر اعلیٰ پنجاب
Tags:
اہم خبریں,
پاکستان,
تازہ ترین,
تیل اور ڈالر,
حمزہ شہباز,
وزیر اعلیٰ پنجاب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں