ڈاکٹر فاروق ستار کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 245 کے ضمنی انتخابات کے لئے ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا فارم سابق ایم این اے ڈاکٹر نگہت شکیل نے جمع کرایا جبکہ ان کے تجویز کنندہ عبدالطیف اور تائید کنندہ عمر فاروق ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق نے 2018 کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما عامر لیاقت نے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی تھی۔
دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے بلدیاتی انتخابات میں آزاد پاکستان پینل کے نام سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہوں نے کئی یونین کمیٹیوں میں اپنے امیدواروں کا پینل بنالیا ہے۔
اس فیصلے کی پیش نظر ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر سے درخواست کی ہے کہ ہمارے امیدواروں کو ایک جیسے مخصوص انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں۔
انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ ہمارے امیدواروں کو تالہ، لیپ ٹاپ یا دیوار میں سے کسی ایک کا نشان دیا جائے۔
خیال رہے کہ فاروق ستار نے آزاد پاکستان پینل کے سربراہ کی حیثیت سے درخواست کی ہے جبکہ آزاد پاکستان پینل الیکشن کمیشن کی رجسٹرڈ جماعت نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر فاروق ستار کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا ہوگا۔
Home
اہم خبریں
تازہ ترین
ڈاکٹر فاروق ستار
سندھ
ضمنی انتخابات
لیکشن کمیشن
ڈاکٹر فاروق ستار کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
ڈاکٹر فاروق ستار کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
Tags
اہم خبریں#
تازہ ترین#
ڈاکٹر فاروق ستار#
سندھ#
ضمنی انتخابات#
لیکشن کمیشن#
Share This

About DMT NEWS HD
لیکشن کمیشن
Tags:
اہم خبریں,
تازہ ترین,
ڈاکٹر فاروق ستار,
سندھ,
ضمنی انتخابات,
لیکشن کمیشن
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں