خیال رہے کہ عامر لیاقت کا اچانک انتقال پوری قوم خصوصاً اہلِ خانہ کو صدمے سے دوچار کر چکا ہے۔ ایک طرف جہاں سب حیران ہیں، وہیں ان کی مغفرت کے لیے دعا گو بھی ہیں۔ عامر لیاقت کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف ہوئی تاہم ملازم کے ،طابق انہوں نے ہسپتال جانے سے انکار کردیا، لیکن آج دوپہر کو انہیں کمرے میں بے ہوش پایا۔ انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ملازمین کے مطابق عامر لیاقت کو جب باہر نکالا تو ان کا کمرہ دھویں سے بھرا ہوا تھا۔ ان کے جسدِ خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اہلِ خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب ان کی تیسری اہلیہ کے بھی بیانات تواتر سے جاری ہیں۔Saddened to learn of the passing of our MNA Aamir Liaquat. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 9, 2022
عامر لیاقت کے انتقال پر عمران خان کا حیران کن رد عمل
مرحوم عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا بیان بھی آگیا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے پورا دن گزرنے کے بعد ٹویٹر پر دو جملوں پر مشتمل اپنے پیغام میں لکھا، “قومی اسمبلی کے ممبر عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔”
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں