ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی۔
ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔
عامر لیاقت اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے جب گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے 15 پر ان کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔
ملازم جاوید کے مطابق گزشتہ شب عامر لیاقت کے سینے میں درد تھا لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا اور ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔
یاد رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔
عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ ملک شامل ہیں جبکہ دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے
Tags
انتقال#
اہم خبریں#
تازہ ترین#
عامرلیاقت#
کراچی#
Share This

About DMT NEWS HD
کراچی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں