عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ کا خصوصی انٹرویو
پاکستان کے معروف اینکر اور سیاسی شخصیت مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں کوئی نئی بات نہیں۔
دانیہ شاہ نے انکشاف کیا کہ عامر لیاقت نے مجھ سے معافی مانگ لی تھی، ہم پھر سے نئی زندگی شروع کرنے والے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کل رات عامر لیاقت سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تھی، وہ بتا رہے تھے کہ اتوار والے دن لودھراں آؤں گا اور آپ کو لے جاؤں گا۔
دانیہ نے کہا کہ ہم نے سارے خاندان کے افراد کو اتوار والے دن بلایا تھا کہ عامر لیاقت آئے گا معذرت کر کے مجھے ساتھ لے جائے گا، میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ عامر لیاقت مجھے چھوڑ جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب بیویاں اپنے خاوند کے ساتھ رہیں اور اتنا پیار دیں کہ خاوند کسی اور کی طرف نہ دیکھے۔
دوسری جانب عامر لیاقت کی ساس اور دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی نے کہا کہ عامر میرا بیٹا تھا، میری بیٹی بیوہ ہوگئی ہے مجھے بہت دکھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت دانیہ سے بہت محبت کرتا تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ہمیں سہولت فراہم کرے، ہم لودھراں سے کراچی عامر لیاقت کی آخری رسومات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔
Home
انتقال
اہم خبریں
تازہ ترین
عامرلیاقت
کراچی
عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ کا خصوصی انٹرویو
عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ کا خصوصی انٹرویو
Tags
انتقال#
اہم خبریں#
تازہ ترین#
عامرلیاقت#
کراچی#
Share This

About DMT NEWS HD
کراچی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں