گورنرپنجاب کی برطرفی کیخلاف درخواست پرسماعت کے لیے لارجربینچ تشکیل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمرسرفراز چیمہ کی برطرفی کے خلاف درخواست پرسماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمرسرفرازچیمہ کی بطورگورنرپنجاب عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی جبکہ عمر سرفراز چیمہ اپنے وکیل بابراعوان کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمرچیمہ کی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔
ایڈووکیٹ بابراعوان نےعدالت سے کہا کہ رجسٹرارآفس نے دو اعتراض عائد کیے ہیں۔ کہا گیا برطرفی کے نوٹیفکیشن کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی ہے۔ دوسرا اعتراض لگایا گیا کہ یہ اس عدالت کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ صدرکا کیا اختیار ہےاورکہا ں ان پر بائنڈنگ ہیں یہ سب طے شدہ ہے۔
عدالت نے گورنرکی برطرفی پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل بابراعوان کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پڑھ کرآئیں۔ جب آپ وزیرقانون تھے تب بھی یہ معاملہ آیا تھا اور طے شدہ ہے۔
وکیل بابراعوان نے کہا کہ تب معاملہ مختلف تھا اب کا مختلف ہے میں عدالت کو مطمئن کروں گا۔
گورنرپنجاب کی برطرفی کیخلاف درخواست پرسماعت کے لیے لارجربینچ تشکیل
Tags
تازہ ترین#
وزیراعظم#
Share This

About DMT NEWS HD
وزیراعظم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں