DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیر اعظم آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضری پر ہے، فواد چوہدری

دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیر اعظم آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضری پر ہے، فواد چوہدری
 
سینیر مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیر اعظم آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضری پر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیر اعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضری پر ہیں، دونوں پر الزام ہے کہ 16 ارب روپیہ پاکستان سے لندن لانڈر کیا گیا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اس کام کیلئے جعلی اکاؤنٹس استعمال ہوئے اور دو سال سے ضمانت کا ہی نہیں فیصلہ ہو پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں جب اخلاقیات ہی نہیں ہوگی اور تجربوں کے طور پر حکمران بنائے جائینگے تو مملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کاسامنا کرے گی۔ جاری ٹوئٹ میں سینیر مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف نے لکھا کہ آج جج صاحب عام مقدمات کی طرح اس کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی ہے اور دونوں جیل جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن ٹیکنیکل جسٹس نے دونوں کو جیل کی بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں