میری ماں کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے، ایمان مزاری
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ میری ماں کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ہوں، انہیں گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے کیونکہ جس کو گرفتارکیا جاتا ہے اس کے گھر والوں کو بتایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں جبری لاپتہ کیا گیا ہے، میں انہیں نہیں چھوڑوں گی اگر میری والدہ کو کچھ ہوا تو۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے انہیں گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا، تھانہ مارگلہ سے انہیں لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو سرکاری اراضی کا ریکارڈ غائب کرنے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، شریں مزاری کے خلاف مقدمہ ڈیڑھ ماہ قبل اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں درج کیا گیا تھا۔
اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے والد عاشق مزاری پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی ہزاروں کنال اراضی بچانے کے لئے محکمہ مال کا ریکارڈ غائب کر دیا تھا، کچھ عرصہ قبل اینٹی کرپشن نے 51 سال کے بعد شیریں مزاری کے والد عاشق مزاری کی اراضی کی جمع بندی تلاش کی تھی۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق شیریں مزاری اپنے والد کی اراضی کی مالک تھیں جس کی وجہ سے ان پر مقدمہ درج کیا گیا۔
میری ماں کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے، ایمان مزاری
Tags
اہم خبریں#
پاکستان#
تازہ ترین#
Share This

About DMT NEWS HD
تازہ ترین
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں