DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر

شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر
 
شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کی جانب سے بطور پٹشنر درخواست دائر کی گئی ہے، دائری برانچ کا عمل درخواست کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔ فواد چوہدری، زلفی بخاری، فرخ حبیب و دیگر پی ٹی آئی رہنما ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ہائی کورٹ سے رجوع کا امکان تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلاء تھوڑی دیر میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی دائری برانچ کا عملہ واپس دوبارہ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں