عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، مریم نواز
مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ 4 سال یہ فتنہ حکومت میں رہا، کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں اس نے تباہی نہ مچائی ہو، عمران خان بے دردی سے قوم کا پیسہ خرچ کر رہا ہے، عوام کو اس کا اصلی چہرہ نظر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر حربے میں ناکامی پر عمران خان نے لانگ مارچ کا حربہ آزمایا، کروڑوں روپے اس مارچ کی حفاظت کیلئے خرچ ہو رہے ہیں، لانگ مارچ کے مقاصد کیا ہیں؟ چاہتی تھی لانگ مارچ کی حقیقت قوم کے سامنے آجائے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، یہ دوپہر کا کھانا کھا کر مارچ کیلئے نکلتے ہیں جبکہ عمران خان رات کے اندھیرے میں جن کے پاؤں پکڑتا ہے، دن کے اجالے میں ان ہی کے گریبان پکڑتا ہے
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کوعمران خان نے خود تعینات کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس کا بھانڈا پھوڑا تو وہ برا ہوگیا ، عمران خان ایک فارن فنڈڈ فتنہ ہے، عمران خان جب جمہوریت کی بات کرتا ہے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کا سیاسی فائدہ اٹھایا گیا، ارشد شریف کا انجام یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، کمیشن بن چکا ہے، حقائق سامنے آنے پر بات کروں گی جبکہ صدف نعیم کی شہادت کا بہت افسوس ہے، صدف نعیم کی تصاویر دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا، بولا مجھے 25 مئی کو احکامات کا علم نہیں تھا، عمران خان کے جھوٹ پر کوئی افسوس یا حیرانگی نہیں ہے بلکہ افسوس اس بات کا ہے کہ اس کی کوئی پکڑ نہیں۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی کہہ دیا تھا ہو سکتا ہے عمران خان کو خبر نہ ملی ہو، جب عدالت نے یہ کہہ دیا تو اس نے یہ جھوٹ بولنا ہی تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا لوگ جتنے بھی ہوں ان کی بات نہیں سنی جائے گی جبکہ جمہوری شخص کا خونی انقلاب سے کیا تعلق ہے؟ جو شخص نہ سیاسی ہے نہ جمہوری ہے تو اس کی کوئی بات کیوں سنی جائے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اب پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہے، آج نواز شریف کے بیانیے کو کامیابی ملی ہے، نواز شریف کہتے تھے سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور یہ نواز شریف کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد اپنے لوگوں کے درمیان ہوں گے ، اپنے وطن سے دور رہنا نواز شریف کیلئے بہت تکلیف دہ ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ایسے جتھوں کو روکنا پولیس سمیت ہر ادارے کا فرض ہے، رانا ثنا اللہ نے ان کا پورا بندوبست کیا ہوا ہے جبکہ اس وقت سب سے بڑی ذمہ داری عدلیہ کی ہے، کیس ان کے پاس ہے، میری اپیل پر آنے والے فیصلے میں اور نواز شریف بے گناہ ثابت ہوئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی ملک میں معاشی تباہی آنا شروع ہوئی جبکہ پاکستان اور نواز شریف اکٹھے نیچے گئے، جس نے اتنی بڑی سازش کی ہو کیا وہ بچ کر نکل جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کی مفتاح اسماعیل سے کوئی رنجش نہیں تھی، نواز شریف کا ایک ہی مطالبہ تھا پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں اور جب سے اسحاق ڈار آئے ہیں پٹرول مہنگا نہیں ہو رہا جبکہ اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر بھی نیچے آنا شروع ہوگیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے 300 یونٹ سے کم یونٹ کے صارفین کو مفت بجلی دی جائے، ملک میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور اب عوام کیلئے ہر چیز میں بہتری آتی جائے گی۔
Home
اہم خبریں
تازہ ترین
لانگ مارچ
مریم نواز
عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، مریم نواز
عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، مریم نواز
Tags
اہم خبریں#
تازہ ترین#
لانگ مارچ#
مریم نواز#
Share This

About DMT NEWS HD
مریم نواز
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں