شہباز شریف حکومت میں اب تک پیٹرولیم مصنوعات میں کتنا اضافہ ہوا؟
موجودہ حکومت کی طرف سے مسلسل چوتھی مرتبہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے اضافے بعد نئی قیمت 248روپے 74پیسے لیٹر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے پہلی بار 26 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
جس کے بعد پٹرول 179 روپے 86 پیسے، ڈیزل 174 روپے 15 پیسے، مٹی کا تیل 155 روپے 56 روپے اور لائٹ ڈیزل 148 روپے 31 پیسے کا ہو گیا تھا۔
2 جون کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 30 روپے اضافہ کیا۔
جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگئی تھی۔
15 جون کو مسلسل تیسری بار حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
جس کے بعد پٹرول کی قیمت 233 روپے 89 پیسے، ڈیزل کی قیمت 263 روپے 31 پیسے روپے ہو گئی تھی۔
تاہم اب پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے اضافے بعد نئی قیمت 248روپے 74پیسے لیٹر ہو گئی۔
Home
اہم خبریں
پاکستان
پیٹرول
پیٹرولیم مصنوعات
تازہ ترین
حکومت
وزیراعظم شہبازشریف
شہباز شریف حکومت میں اب تک پیٹرولیم مصنوعات میں کتنا اضافہ ہوا؟
شہباز شریف حکومت میں اب تک پیٹرولیم مصنوعات میں کتنا اضافہ ہوا؟
Tags
اہم خبریں#
پاکستان#
پیٹرول#
پیٹرولیم مصنوعات#
تازہ ترین#
حکومت#
وزیراعظم شہبازشریف#
Share This

About DMT NEWS HD
وزیراعظم شہبازشریف
Tags:
اہم خبریں,
پاکستان,
پیٹرول,
پیٹرولیم مصنوعات,
تازہ ترین,
حکومت,
وزیراعظم شہبازشریف
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں