DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

‏لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، فواد چوہدری

‏لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، فواد چوہدری
مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردی ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ‏لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہی سماعت کرے گی۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے برطرف ہوگئے ہیں تاہم فیصلے کے مطابق آج ایک بار پھر وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی میں رائے شماری ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا شیڈول اور ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اسمبلی کا اجلاس آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں شام 4 بجے ہوگا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے۔ جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق یہ 40 واں اجلاس ہوگا۔ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں