کوئی کتنا بھی بااثر ہو امن و امان اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں، چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر نے امن و امان کی صورتحال اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت آج ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت ہوئی جس میں سی سی پی او لاہور پیش ہوئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان بھی پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران لاہور واقعے پر اسپیشل سیکرٹری نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر قوانین کے متعلق الیکشن کمیشن کو بریفنگ پیش کی اور کہا کہ واقعے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔
اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سی سی پی او صاحب اس بات کا خیال رکھیں کہ جن حلقوں میں الیکشن ہے امن و امان قائم رہے اور کوئی کتنا بھی بااثر ہو امن و امان اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عملے کے حوالے سے کوئی غفلت دیکھیں تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔
ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے لئے امن و امان خراب کرنے کے واقعات نا قابل قبول ہیں، لاہور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے وہاں ایسے حالات برداشت نہیں کیے جاسکتے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو پرامن اور شفاف بنانا ہے ۔
بعدازاں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے سماعت کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سماعت کے دوران ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ میرا دوسرا الیکشن ہے اور اللہ نے مھجے دوبارہ زندگی دی ہے۔
اس کس سے متعلق نذیر چوہان نے درخواست کی کہ پاکستان کے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے اس کیس کو مثالی بنائیں، الیکشن کمیشن ایسی مثال قائم کرے دوبارہ انتخابی مہم کے دوران امن و امان خراب کرنے کی کوئی ہمت نہ کرے۔
Home
اہم خبریں
تازہ ترین
چیف الیکشن کمشنر
کوئی کتنا بھی بااثر ہو امن و امان اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں، چیف الیکشن کمشنر
کوئی کتنا بھی بااثر ہو امن و امان اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں، چیف الیکشن کمشنر
Tags
اہم خبریں#
تازہ ترین#
چیف الیکشن کمشنر#
Share This

About DMT NEWS HD
چیف الیکشن کمشنر
Tags:
اہم خبریں,
تازہ ترین,
چیف الیکشن کمشنر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں