DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

اوکاڑہ جلسہ، مریم نواز عمران خان کی تقریر کا جواب دیں گی

اوکاڑہ جلسہ، مریم نواز عمران خان کی تقریر کا جواب دیں گی
 
اوکاڑہ جلسے میں مریم نواز عمران خان کی تقریر کا جواب دیں گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اوکاڑہ میں 23 مئی کو جلسہ عام کا اعلان کر دیا ہے۔ جلسہ عام سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا جواب دیں گی جبکہ جلسے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اوکاڑہ جلسے کی کامیابی کے لیے باقاعدہ مہم بھی شروع کر دی ہے، اوکاڑہ سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ریاض الحق جج، ایم پی اے جگنو محسن اور ایم پی اے میاں منیب جلسے کی کامیابی کے لیے متحرک ہیں۔ واضح رہے کہ اوکاڑہ جلسے میں خواتین کی بھی کثیر تعداد میں شرکت کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں