تحریک عدم اعتماد سے پہلے امریکی سفارت خانہ میری پارٹی سے رابطے میں تھا، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے امریکی سفارت خانہ میری پارٹی سے رابطے میں تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے7 مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی، امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عدم اعتماد سے ہٹایا جائے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے، امریکی نائب وزیر خارجہ کی بات پاکستان کے معاملات میں کھلی دخل اندازی تھی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی ممبران کو بلاتا رہا، پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالرز لگائے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے لیکن جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، بائیڈن کی جانب سے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔
عمران خان نے دورہ روس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا دورہ روس یوکرین جنگ سے بہت پہلے طے تھا، یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد میں روس جاتا تب تو شکایت بنتی تھی، کسی کو نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کر دے گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت جب روس سے تیل لیتا ہے تو امریکا کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، میں نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو مجھ پر امریکا مخالف ہونے کا الزام لگا۔
Home
اہم خبریں
تازہ ترین
تحریک عدم اعتماد سے پہلے امریکی سفارت خانہ میری پارٹی سے رابطے میں تھا، عمران خان
تحریک عدم اعتماد سے پہلے امریکی سفارت خانہ میری پارٹی سے رابطے میں تھا، عمران خان
Tags
اہم خبریں#
تازہ ترین#
Share This

About DMT NEWS HD
تازہ ترین
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں