فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد، حکومت کا آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ
اتحادی حکومت نے عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی جس کے بعد حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی ہے اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات بھی اگلے سال مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
حکومتی اتحادیوں کے درمیان مشاورت میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ فوری انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا دباو قبول نہیں کریں گے اور ہر فیصلہ اپنی مرضی سے کریں گے جب کہ مدت پوری کرنے کے لیے حکومت مشکل معاشی فیصلے بھی کرنے کے لیے تیار ہے۔
حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ملاقات میں تیل کی قیمتوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے اور کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔
فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد، حکومت کا آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ
Tags
اہم خبریں#
تازہ ترین#
Share This

About DMT NEWS HD
تازہ ترین
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں