Meeting on the sidelines with @antonioguterres @UN_PGA @SecBlinken @MevlutCavusoglu @luigidimaio positive & productive. Pakistan wants to engage on the world stage. We want to promote peace & prosperity through dialogue, diplomacy and most importantly trade over aid. https://t.co/2yKaZJHVQP
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 21, 2022
پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابط جاری رکھنا چاہیے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابط جاری رکھنا چاہیے۔
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات مثبت،نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا تھی، پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابط جاری رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ اگے بڑھ کر وسیع تر، گہرے اور زیادہ بامعنی تعلقات بنائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کے انسانی بحران اور تباہ حال معیشت سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے، افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں ، پاکستان اور عالمی برادری کیلئے تباہی ہو گی۔
وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جا سکتے ہیں، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہونگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں خاص طور پر نفرت کی سیاست کے خلاف ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں