DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

پولیس عرفان مسیح کو باذیاب کروائے ، پاسٹر غزالہ شفیق اور مقبول مسیح کھوکھر کا مطالبہ

 

پولیس عرفان مسیح کو باذیاب کروائے ، پاسٹر غزالہ شفیق اور مقبول مسیح کھوکھر کا  مطالبہ


ٹھٹھہ ضلع سندھ میں
26 دن قبل ٹھٹھہ کی کرسچن کالونی کے اغوا ہونے والے عرفان مسیح کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ میں منارٹی رہنما کا دورہ پولیس کی کارکردگی پر سخت تنقید
ٹھٹھہ کی کرسچن کالونی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عرفان مسیح کی بازیابی کے لئے لگائے جانے والے بھوک ہڑتالی کیمپ کے پانچویں دن عالمی منارٹی رائٹ مارچ کی چیئرمین غزالہ شفیق اور مقبول مسیح کھوکھر مرکزی صدر مسیحی اتحاد کونسل آف پاکستان نے دورہ کیا اور انہوں نے ورثہ سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس مغوی کو بازیاب کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے عرفان کو اغوا ہوئے 26 دن ہوگئے ہیں اور اس کی اغوا کی ایف آئی آر پندرہ دن بعد کاٹی گئی ہے ٹھٹھہ کے ایس ایس پی نے کہا ہے کہ یہ ہماری زمہ داری نہیں ہے مگر اخلاقی طور پر میں مدد کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ اس پورے معملات میں پولیس زمہ دار ہے پولیس کو چاہئے ہے کہ مقوی کو فوری بازیاب کروائے



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں