سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے 25 سال پرانے کیسز میں سابق صدر کی بریت کے خلاف چار اپیلیں واپس لینے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اپیلوں کی مزید پروسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں۔
نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کےمطابق نہیں۔
واضح رہے کہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں