DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

سابق حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، وزیراعظم

سابق حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگ کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت کریں گے، حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عمل نہیں کیا، سابق حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، تیل اور گیس کی قیمتیں عالمی منڈیوں کے حساب سے رکھیں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ اتحادی حکومت میں کچھ کی سوچ حق میں کچھ کی مخالفت میں تھی، پہلے سوچ تھی کہ اصلاحات کر کے الیکشن کی طرف جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایک کر کے معاہدے کی دھجیاں اڑائی گئیں، ساڑھے3سال میں انہیں غریب یاد نہیں آئے، انہیں شکست مقدر میں نظر آئی تو اچانک تیل کی قیمتیں کم کر دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں