DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو

صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو
کراچی (23 جون)صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوئے ، شرجیل انعام میمن عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ، تیاریاں جاری رکھے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات مخالفین کو 80 فیصد علاقوں میں امیدوار نہیں ملے ، عوام میں بدگمانی پیدا کرنے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ شرجیل انعام میمن ریاستی اداروں کے خلاف عمران خان کی سربراہی میں گھناؤنی سازش چل رہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عمران خان کے چہرے سے ایمانداری اور شرافت کا ماسک جلد اترنے والا ہے ، شرجیل انعام میمن انہوں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سختی سے ہدایت دی ہیں کہ این اے 240 کے واقعات میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ، ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی اور آئندہ آنے والے این اے 245 ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں امن امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ پیپلز بس سروس اور اورینج لائن پر انہوں نے کہا کہ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس تقریباً تیار ہے ، ان کا ٹیسٹ ڈرائیو مائلیج پورا ہونے والا ہے ، ایک دو روز میں آغاز ہونے والا ہے ۔ اب اس میں مزید تاخیر نہیں ہوگی ۔ جبکہ اورینج لائن کے ٹریک پر بھی بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کا کل سے آغاز ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کراچی کے عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے ۔ دو کمپنیوں سے ایم او یو پر بہت جلد دستخط کر رہے ہیں ۔ عنقریب پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لا رہے ہیں ، جس کے تحت سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگائے جائیں گے ۔ جس سے نہ صرف ملک کا قیمتی ذر مبادلہ بچے گا بلکہ صوبے کے عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں