وزیراعظم نے آئی ایس آئی کو خصوصی اختیارات دیدیے
وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلیجینس (آئی ایس آئی) کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کے بعد افسروں کی اہم اور عوام الناس سے متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سے قبل آئی ایس آئی کی انٹیلیجنس اسکریننگ رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے آئی ایس آئی کو خصوصی اختیارات دیدیے
Tags
اہم خبریں#
پاکستان#
تازہ ترین#
وزیراعظم#
Share This
About Web Desk
وزیراعظم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں