دعا زہرہ کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، آج ہی سنایا جائیگا
سپریم کورٹ نے دعا زہرہ کی کم عمری میں شادی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف والدین اپیل کی سماعت ہوئی، دعا زہرہ کے والد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ بیٹی سے صرف 5 منٹ کی ملاقات ہوئی، وکیل نے بتایا کہ کیس میں میڈیکل بورڈ نہیں بنا۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پر لڑکی کو لایا گیا اور مرضی پوچھ لی گئی، سندھ ہائی کورٹ نے لڑکی کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دی، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟
عدالت نے مزید کہا کہ معاملے میں چائلڈ میرج کی بات تو سمجھ آتی ہے لیکن اغوا کا دعویٰ سمجھ نہیں آرہا، لڑکی دو عدالتوں میں اپنی مرضی سے جانے کا بیان دے چکی ہے۔
بعدازاں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرہ کی کم عمری میں شادی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
Home
اہم خبریں
تازہ ترین
دعا زہرہ کیس
سپریم کورٹ
کراچی
دعا زہرہ کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، آج ہی سنایا جائیگا
دعا زہرہ کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، آج ہی سنایا جائیگا
Tags
اہم خبریں#
تازہ ترین#
دعا زہرہ کیس#
سپریم کورٹ#
کراچی#
Share This

About DMT NEWS HD
کراچی
Tags:
اہم خبریں,
تازہ ترین,
دعا زہرہ کیس,
سپریم کورٹ,
کراچی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں