ملک ریاض نے آصف زرداری کو عمران خان کا اہم پیغام پہنچادیا، آڈیو لیک
اب ناممکن ہے، آصف زرداری کا واضح جواب
سابق صدر آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ خان صاحب پیچ اپ چاہتے ہیں جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اب ناممکن ہے۔
سابق صدر آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کی ایک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ملک ریاض عمران خان سے پیچ اپ کی بات کررہے ہیں۔
آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ملک ریاض کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بتایا تھا کہ کچھ بات کرنی ہے جس پر آپ نے کہا تھا کہ بعد میں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بس آپ کو انفارمیشن دینی تھی کہ خان صاحب کی طرف سے کافی مسیجیز آرہے ہیں کہ ہمارا پیچ اپ کرادیں، آپ کے ساتھ، آج تو بہت ہی مسیجز کیے ہیں۔
سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف زرداری نے انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان سابق صدر آصف زرداری کو بیماری قرار دیتے رہے ہیں اور بارہا یہ کہا ہے کہ ان لوگوں کو قبول نہیں کروں گا۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ منظر عام پر آنے والے آڈیو کب کی ہے، کیا عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد یا کسی اور وقت پیپلزپارٹی سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ منظر عام پر آنے والے آڈیو کب کی ہے، کیا عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد یا کسی اور وقت پیپلزپارٹی سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی۔
Home
اہم خبریں
آصف زرداری
پاکستان
تازہ ترین
عمران خان
ملک ریاض
ملک ریاض نے آصف زرداری کو عمران خان کا اہم پیغام پہنچادیا، آڈیو لیک
ملک ریاض نے آصف زرداری کو عمران خان کا اہم پیغام پہنچادیا، آڈیو لیک
Tags
اہم خبریں#
آصف زرداری#
پاکستان#
تازہ ترین#
عمران خان#
ملک ریاض#
Share This

About DMT NEWS HD
ملک ریاض
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
DMT NEWS HD پاکستان نمبر #01 میڈیا گروپ ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں