DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرہ ہے: مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرہ ہے: مریم نواز
بہاولپور میں جسئلہ عام سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی اور سکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، آج پاکستان کو اندرونی خطرہ ہے اور وہ انتشار سے خطرہ ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ کیا عدالتوں کا یہی کام رہ گیا ہے کہ `جہاں جہاں عمران خان ناکام ہو جائیں وہاں وہ اس کی مدد کو آئیں۔ عمران خان جو انقلاب تم بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو وہ انشا اللہ سپریم کورٹ اور پاکستان کے عوام اس کو بھی ناکام بنا دیں گے۔‘ مریم نواز نے الزام عائد کیا پہلے عمران خان اداروں کو سیاست میں گھسیٹتے ہیں اور پھر انھیں اداروں کو گلی چوراہوں میں برا بھلا کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے `سوائے غرب اور افلاس کے، مہنگی بجلی دینے کے اور پاکستان کو آئی ایم کے پاس گروی رکھنے کے ملک کو کیا دیا ہے۔‘ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ `نواز شریف نے کوئی جھوٹا خط نہیں لہرایا، کسی سازش کا ڈراما نہیں کیا، کوئی رونا دھونا نہیں کیا، دھمکیوں کے باوجود بلوچستان میں چاغی کے پہاڑوں میں پہنچا اور نعرہ تکبیر کا نعرہ لگا۔`

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں