DMT NEWS HD

DMT NEWS HD پاکستان کانمبر #01 میڈیا گروپ ہے

تازہ ترین

لوٹوں کے خلاف فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان

لوٹوں کے خلاف فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان
 
عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹوں کے خلاف فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے، دن کے وقت جلسہ ہوتا تو اصل تعداد سامنے آرہی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے مقابلے میں زرداری سب پر بھاری ہے، آصف زرداری وفاق میں بھی ہے اور سندھ پر بھی قبضہ کیے بیٹھا ہے، یہ درست ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیزل،آصف زرداری اور چیری بلوسم نے زور لگا کر ہماری حکومت گرائی، اس وقت سب سے زیادہ مزے آصف زرداری کررہا ہے، یہ لوگ امریکیوں کو کہیں گے خدا کے لیے ہماری مدد کرو۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ امریکی کبھی ایسے ڈالرز نہیں دیتے، وہ مزید غلامی کراوئیں گے، ہم نے گندم پر بھی 30 فیصد کم کا معاہدہ کر لیا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کے عوام کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور اسٹاک ایکسچینج گرنے سے ساری گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں، ہم نے روس سے 30فیصد سستی گندم اور تیل کا معاہدہ کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں